اراکین پارلیمنٹ میں اختلافات کے باعث گزشتہ مئی سے لبنان میں صدارت کا عہدہ خالی ہے۔

سلامتی کونسل کا لبنانی پارلیمنٹ پرجلدنئےصدرکا انتخاب کرنے پرزور
13 نومبر 2014 (14:24)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنانی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے صدر کا انتخاب کرے تاکہ شام میں سرحد پار جاری جنگ کے تناظر میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

اراکین پارلیمنٹ میں اختلافات کے باعث گزشتہ مئی سے لبنان میں صدارت کا عہدہ خالی ہے۔

کونسل نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بلاتاخیر رائے شماری کرے اور لبنانی سیاستدان مائیکل سلیمان کے جانشین کا انتخاب کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔