اجلاس نیٹو کے اس الزام کے بعد بلایا گیا تھا کہ روس سوویت یونین کی سابقہ ریاست میں ٹینکوں فوجیوں اور فوجی آلات کی تازہ کھیپ بھیج رہاہے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین میں بحران پر غور
13 نومبر 2014 (12:06)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں یوکرین میں بحران پر غور کیا گیا، یہ اجلاس نیٹو کے اس الزام کے بعد بلایا گیاتھا کہ روس سوویت یونین کی سابقہ ریاست میں ٹینکوں فوجیوں اور فوجی آلات کی تازہ کھیپ بھیج رہاہے۔

نیٹو کا الزام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دوماہ کی جنگ بندی کے باوجود خطے میں تنازع بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہورہاہے، جنگ بندی کے نتیجے میں اگلے محاذوں پر زیادہ تر جنگ رک گئی ہے لیکن اہم جگہوں پر فائرنگ اور گولہ باری نہیں رکی۔


اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں مسئلے کی بنیادی وجہ ہیں۔تاہم روس نے یوکرین میں اپنی فوج کی موجودگی سے انکار کیاہے۔