وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

نظم ونسق کی بہتری ،بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے:عبدالمالک
13 نومبر 2014 (18:38)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نظم ونسق کی بہتری اور بدعنوانی کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کوئٹہ میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے صوبے کے وسائل کی ایک ایک پائی دیانتداری سے اور شفاف انداز میں خرچ کی جائے گی۔