گورنر پنجاب نے کہا کہ رومانیہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان رومانیہ کیساتھ سفارتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے:چودھری سرور
13 نومبر 2014 (18:34)
0

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔
لاہور میں پاکستان اور رومانیہ کے سفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
رومانیہ کے سفیر Emilian Ion نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کی خواہش ظاہرکی۔