File Photo

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر
13 مئی 2017 (22:49)
0

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ہفتہ کے روز جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن کی دونوں جانب بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔