File Photo

حکومت حجاج کرام کو خوراک کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے:یوسف
13 مئی 2017 (22:45)
0

وزارت مذہبی امور اور دو ترک کمپنیوں نے مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کو اشیائے خوراک کی فراہمی کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے پر دستخط مدینہ منورہ میں ایک اجلاس کے دوران کئے گئے جس میں مذہبی امورکے وزیر سردار محمد یوسف بھی شریک تھے۔
اس موقعے پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت حجاج کرام کو خوراک کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔