File Photo

پاکستان کا اقوام متحدہ پر مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے بھارتی کوششوں کا نوٹس لینے پر زور
13 مئی 2017 (22:24)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لئے بھارتی کوششوں کا نوٹس لے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرز کے نام ایک خط میںمقبوضہ کشمیر میںغیر رہائشیوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء ، بھارت کے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ اور غیر کشمیریوں کو اراضی کے اجراء کا خاص طور پر ذکر کیا۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہی مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کی تکالیف کے ازالہ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام کا واحد راستہ ہے۔