File Photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری خوشحالی کی بنیاد ہے:مرتضیٰ
13 مئی 2017 (20:40)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری خوشحالی کی بنیاد ہے۔

حویلیاں میں ہفتہ کی شام ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔