وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی مفاد کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا۔

File Photo

انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں:نثار
13 مئی 2017 (20:29)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ د نیا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زیادہ تر مسلمان ہیں۔

راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری میں ہفتہ کی شام ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی مفاد کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ احتجاج کی سیاست سے ملک کی ترقی کے عمل میں خلل پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے احتجاج اور جھوٹے دعوئوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جو کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔