بینک آف چائنہ پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا
13 مئی 2017 (20:06)
0

بینک آف چائنہ پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا۔

اس بات کا اعلان بینک کے چیئرمین TIAN GUOLI نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ہفتہ کے روز بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک کی پہلی شاخ کراچی میں کھولی جائے گی۔
انہوں نے بینک کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
بینک آف چائنہ کے چیئرمین نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو سراہا۔