File Photo

حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا:شہباز
13 مئی 2017 (19:43)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں آٹھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز بیجنگ میں قومی توانائی کے ادارے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال بجلی گھر منصوبہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔