File Photo

پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات خطے کیلئے اہم ہیں:زبیر
13 مئی 2017 (19:40)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان ثقافتی تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کیلئے اہم ہیں۔

ہفتہ کے روز کراچی میں اٹلی کے یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے بعد سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
اٹلی کے قونصلر جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹلی اور پاکستان کے فن و ثقافت کو فروغ دینے کے جذبے کے تحت مختلف منصوبے وضع کیے گئے ہیں۔