File Photo

جنرل قمر جاویدباوجوہ کاکنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر کا دورہ
13 مئی 2017 (19:34)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباوجوہ نے ہفتہ کے روز کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپو ر جواب دینے اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف شہید لیفٹیننٹ خاور کے والدین سے ملاقات کیلئے ان کے گھر بھی گئے جو بنوں میں ایک کارروائی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
انہوں نے شہید لفٹیننٹ اور ان کے اہلخانہ کی مادر وطن کیلئے عظیم قربانی کو سراہا۔