File Photo

خواجہ سعد رفیق کی کراچی اور حیدر آباد کے درمیان ریلوے لائن جلد کھولنے کی ہدایت
13 مئی 2017 (19:30)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان ریلوے لائن جلد کھولنے کی ہدایت کی ہے۔  ریلوے لائن ہفتہ کے روز جام شورو میں بھولاری ریلوے اسٹیشن پر دو مال گاڑیوں کے تصادم کی وجہ سے بند ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسافر حیدرآ باد سے سفر کرسکتے ہیں یا اپنا ٹکٹ واپس کرکے رقم وصول کرسکتے ہیں۔