حکومت شمال میں دریائے سندھ پر آبی ذخائر کی تعمیر پرخصوصی توجہ سے رہی ہے:وزیراعظم
13 مئی 2017 (18:22)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے شمال میں دریائے سندھ پر آبی ذخائر کی تعمیر پرخصوصی توجہ سے رہی ہے۔

ہفتہ کے روز بیجنگ میں چین کے بجلی کے شعبے کی کمپنیوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر اس سلسلے میں انتہائی اہم قدم ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے پانی اور خوراک کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ آئندہ سال کے وسط تک بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے جلد مکمل ہونے والے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ناگزیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ایک پٹی ایک شاہراہ کے اہم اقدام سے خطے اور اس سے باہر سماجی اقتصاد ی ترقی، غربت کے خاتمے اور امن و خوشحالی کے فروغ میں مدد ملے گی۔