یہ منظوری آج لاہور میں ایک اجلاس میں دی گئی۔

File Photo

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب میں تنازعات کے حل کے متبادل مراکز کا دائرہ کار بڑھانے کے منصوبے کی منظوری
13 مئی 2017 (17:40)
0

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سید منصور علی شاہ نے لوگوں کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں تنازعات کے حل کے متبادل مراکز کا دائرہ کار بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری آج لاہور میں ایک اجلاس میں دی گئی۔

چیف جسٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں دو مراکز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ثالثی کیلئے 74 جج صاحبان کو تربیت دی جارہی ہے۔