File Photo

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں:مقام
13 مئی 2017 (17:26)
0

وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواء کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

ضلع مردان میں آج نئے تعمیر تخت بائی فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے چار سالوں میں صوبے میں کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔