File Photo

اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سخت نوٹس لے:حیدر
13 مئی 2017 (17:22)
0

آزاد جموںو کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سخت نوٹس لیں۔

انہوں نے ہفتہ کے روز مظفر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بناکر بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ہٹانا چاہتاہے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے آج کھوئی رٹہ، چڑھوئی اور سما ہنی سیکٹرز میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی سخت مذمت کی ہے۔