حملے میں استعمال ہونے والے آلات امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے سے چرائے گئے ہیں۔

بڑے سائبر حملے میں دنیا بھر کے ادارے منجمد
13 مئی 2017 (16:18)
0

ایک بڑے سائبر حملے میں دنیا بھر کے اداروں کو منجمد کر دیا گیا ہے اور خیال ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والے آلات امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے سے چرائے گئے ہیں۔
سائبر سیکورٹی فرم Avast نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں WannaCry نامی وائرس سے متاثرہ پچھتر ہزار کیسز سامنے آئے ہیں ۔ چین اور روس سمیت دنیا کے ننانوے ملکوں میں اس سائبر حملے کی اطلاعات ہیں۔
اس حملے سے سب سے زیادہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں قومی صحت کی خدمات کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔