بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثنااﷲ زہری نے معصوم کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

گوادر : دہشت گردوں کے حملے میں 8مزدور شہید
13 مئی 2017 (16:10)
0

ضلع گوادر کے علاقے پشتگان میں آج دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ مزدور شہید ہو گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالرزاق نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے آفتاب شیرازی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سڑک پر کام کرنے والے مزدورں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ مزدور موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثنااﷲ زہری نے معصوم کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں اور سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔