فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، 3شہری زخمی
13 مئی 2017 (16:04)
0

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آج صبح مختلف سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح سات بجے شروع ہوا اور آخری اطلاعات تک جاری تھا۔