پاکستان کیلئے پانی اور خوراک کا تحفظ انتہائی اہم ہے:وزیراعظم
13 مئی 2017 (15:59)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے شمال میں دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ کی ترقی پر خصوصی توجہ سے رہی ہے ۔آج بیجنگ میں چین کے شعبے کی کمپنیوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر اس سلسلے میں واحد انتہائی اہم قدم ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے پانی اور خوراک کا تحفظ انتہائی اہم ہے ۔