مہم کے دوران دو لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا۔

فاٹا میں خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے طلباء کے اندراج کی خصوصی مہم
13 مئی 2017 (14:38)
0

فاٹا میں خواندگی کی شرح بڑھانے کے لئے طلباء کے اندراج کی ایک خصوصی مہم جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ اس مہم کے دوران دو لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گا۔ان بچوں کو پرائمری جماعت سے میٹرک تک مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
حکومت نے قبائلی علاقوں کے ذہین طلباء کو وظائف دینے کے لئے فاٹا بہبود فنڈ قائم کیا ہے۔
حکومت نے قبائلی علاقے میں ایک یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج اور ماڈل سکول بھی قائم کئے ہیں۔