لاگت کا تخمینہ دو ارب سات کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

پنجاب کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو سکیموں کی منظوری
13 مئی 2017 (14:35)
0

پنجاب کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو سکیموں کی منظوری دی ہے جن پر لاگت کا تخمینہ دو ارب سات کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔منصوبہ بندی اور ترقی کے محکمے کے ترجمان نے کہا ہے کہ منظور کی جانے والی سکیموں میں ڈسکہ سے پسرور تک شاہراہ کی بحالی شامل ہے جس پر ایک ارب آٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پسرور سے نارووال تک سڑکوں کی بحالی ، انہیں کشادہ کرنے اور بہتر بنانے کا منصوبہ شامل ہے جس پر ننانوے کروڑ اکہتر لاکھ روپے لاگت آئے گی۔