ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس فتح اﷲ گولن کے ملک میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے بارے میں دستاویزی ثبوت ہیں۔

امریکہ کے دورے میں صدر ٹرمپ سے فتح اﷲ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے: اردوان
13 مئی 2017 (14:22)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں فتح اﷲ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے ۔چین اور امریکہ کے دورے سے قبل انقرہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کے پاس فتح اﷲ گولن کے ملک میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے بارے میں دستاویزی ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فتح اﷲ گولن کی دہشت گرد تنظیم کیلئے ایک محفوظ ٹھکانہ نہیں بننا چاہئیے۔
رجب طیب اردوان سیرئینز ڈیموکریٹک فورسزکو مسلح کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جس کے بارے میں ترکی کا خیال ہے کہ اس دہشت گرد تنطیم کا الحاق پی کے کے ساتھ ہے ۔
ترک صدر نے کہا کہ ترکی وہ واحد ملک ہے جو انتہائی سطح پر داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔