حادثے کے بعد کروڈ آئل لے جانے والی ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔

جامشورو :دو کارگو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک
13 مئی 2017 (13:41)
0

ضلع جامشورو میں آج صبح بولہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب دو کارگو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور فائرمین زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد کروڈ آئل لے جانے والی ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ کوٹری سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور ریلوے کا عملہ تباہ ہونے والی پٹڑی کی مرمت میں مصروف ہے۔