نواز شریف نے ترک صدرسے ملاقات میں کہاہے کہ دونوں ملکوں کے عوام مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

13 مئی 2017 (13:30)
0

وزیراعظم نواز شریف نے آج بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے تاثرات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں ۔