file photo

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
13 مئی 2017 (08:06)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی ،کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان،مالاکنڈ، ہزارہ اور مردان ڈویژنوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میںکہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 22 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہوراورکراچی 28,پشاور 23,کوئٹہ 18,گلگت ،مری اورمظفر آباد 17 ڈگری سینٹی گریڈ