file photo

ٹی وی چینلزسول ، فوجی تعلقات پر تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کریں: پیمرا
13 مئی 2017 (07:30)
0

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے خبروں اور حالات حاضرہ کے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں سول اور فوجی تعلقات کے حوالے سے کسی بھی مہمان کا تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر نشر نہ کریں۔
پیمرا کی پریس ریلیز کے مطابق پروگرام کے میزبان اورشریک ماہرین کو کسی تصدیق کے بغیر بے بنیاد تبصروں اور آرا کے اظہار کی اجازت نہیں ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔