وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات کے امور پر مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے

file photo

پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون کو تیار ہیں:خٹک
13 مئی 2017 (07:15)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات کے امور پرے وفاق کی  مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔اے پی پی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بارے میں ان کے صوبے کے تحفظات کو دور کردیاگیا ہے اور اس کے بارے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے کہاکہ ہم پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بھرپور تعاون پر تیار ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قریبی دوست ہے اور تمام سیاسی جماعتیں خطے کی اجتماعی ترقی کے لئے اس کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ہم قومی امور پر متحد ہیں۔انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے اور اس کے مستقبل کیلئے سخت محنت کا عزم ظاہر کیا ۔