file photo

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوا: مصدق
13 مئی 2017 (07:08)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت گزشتہ چار برسوں میں اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ سال اقتصادی شرح نمو پانچ فیصد تک پہنچ جائے گی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور روپے کی قدرمستحکم ہوئی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ زراعت اور برآمدی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان دونوں شعبوں کی کارکردگی میں اضافے کے لئے مراعات کے پیکیج کا بھی اعلان کیاگیا ہے۔