اردو کے ممتاز رومانوی شاعر مولانا حسرت موہانی اور فلمی اداکار علاوالدین کی برسی
13 مئی 2017 (07:05)
0

اردو کے ممتاز رومانوی شاعر مولانا حسرت موہانی اور فلمی اداکار علاوالدین کی ہفتہ کے روز برسیاں منائی گئیں۔
مولانا حسرت موہانی کا اصل نام سید فضل الحسن تھا اور وہ یکم جنوری 1875 میں موہان (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایم اے او کالج علی گڑھ کے فارغ التحصیل تھے۔
حسرت موہانی کی سیاسی زندگی کا آغاز ان کے دور طالب علمی سے ہوگیا تھا۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے علی گڑھ سے اردو رسالہ اردوئے معلی جاری کیا ۔ وہ آل انڈیا مسلم لیگ سے بھی وابستہ رہے۔ وہ ایک جرات مند سیاستدان، صحافی اور ایک خوش گو شاعر بھی تھے۔۔ مولانا فضل الحسن حسرت موہانی کا انتقال 13 مئی 1951 کولکھن میں ہوا
علائوالدین ایک ورسٹائل اداکار تھے انہوں نے مختلف نوعیت کے کرداروں میں اپنے جوہر دکھائے ۔ وہ ان چند فلمی اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہیرو ، سائیڈ ہیرو ، ولن ، کامیڈین اور کریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا۔ان کا فلمی کیرئیر چار عشروں تک محیط تھا ۔ ان کی کئی فلمیں بہت کامیاب ہوئیں۔
اردو کے ممتاز رومانوی شاعر مولانا حسرت موہانی کی برسی بھی ہفتہ کے روز منائی گئی۔