معاون خصوصی آصف کرمانی اسلام آباد میں یکجہتی پاکستان کانفرنس میں ا ظہار خیال کررہے تھے

file photo

وزیراعظم نے ملک کو در پیش مختلف مسائل پر بڑی کامیابی سے قابو پایا:کرمانی
13 مئی 2017 (07:02)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو در پیش مختلف مسائل پر بڑی کامیابی سے قابو پایا ہے۔
وہ اسلام آباد میں یکجہتی پاکستان کانفرنس میں ا ظہار خیال کررہے تھے۔
آصف کرمانی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ملک میں نئے بجلی گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ اگلے سال تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی جس سے اقتصادی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔