file photo

امریکہ ، سعودی عرب کے ساتھ،سو ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کرے گا
13 مئی 2017 (06:58)
0

امریکہ ،سعود ی عرب کے ساتھ سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ان ہتھیاروں سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
یہ معاہدے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر متوق ہیں جواس مہینے کی انیس تاریخ کوشروع ہوگا۔