وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے

file photo

پاکستان ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے: شہباز
13 مئی 2017 (06:48)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب وزیرZheng Xiaosong سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور چین کے تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے جو چین کودوسرے ملکوں کے ساتھ منسلک کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل تیزی سے جاری ہے اورساری دنیا میں اس خبر کی دھوم مچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Zheng Xiaosong نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں راہداری منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور چین اس منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائے گا۔