منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کراچی تالنڈی کوتل ریلوے لائن کو بہتر بنایا جائے گا

13 مئی 2017 (06:42)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان ریلوے کے نظام میں بہتری سے مقامی منڈی کی خطے کی دوسرے منڈیوں تک رسائی میں اضافے سے اقتصادی ترقی کاایک نیا دور شروع ہوگا۔
App کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی تالنڈی کوتل ریلوے لائن کو بہتر بنایا جائے گا جس ٹرین کی موجودہ رفتار80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کردوگنا160 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی روابط کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور چین کے صدرXi Jinping کے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر ائر پورٹ، گوادر ایکسپریس وے اور ریلوے لائن Ml-1 کی بہتری وزیراعظم کے چین کے ایک ہفتے کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔