file photo

سعودی عرب، مسلح حملہ آوروں کی ایک کمپنی کے کارکنوں پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق
13 مئی 2017 (06:26)
0

سعودی عرب کے مشرقی صوبے Qatif کے علاقے Al Masoura میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے کارکنوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک پاکستانی باشندے اور ایک سعودی بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں اور راہگیروں پر بھی فائرنگ کی جس سے چھ سعودی شہریوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔