چیئرمین واپڈا نے توانائی بارے کابینہ کمیٹی کوتربیلاچار، داسو،نیلم جہلم اور دیامر بھاشا پن بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم کی توانائی کےتمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
13 مئی 2015 (14:19)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں توانائی کے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے تیرہویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پر واپڈا کے چیئرمین نے اجلاس کو تربیلا چار،داسو،نیلم جہلم اوردیامر بھاشا پن بجلی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

پانی وبجلی کے سیکرٹری یونس ڈھاگا نے اجلاس کو بتایا کہ شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ ان میں وہ علاقے شامل ہیں جن میں وصولیاں چالیس فیصد سے کم ہیں جبکہ صنعتی شعبے میں چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جار ہی ہے۔