نوازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

کراچی بس سانحہ:وزیراعظم کا ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان
13 مئی 2015 (19:57)
0

  کراچی میں بس پر دہشت گردی کے حملے میں 43 افراد کی ہلاکت پر جمعرات کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے۔
قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے بھی آزاد جموں و کشمیر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔