جموں کو کشمیر سے الگ کرنے کیلئے باضابطہ مہم شروع کی گئی ہے:گیلانی
13 مئی 2015 (18:11)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے جموں کے علاقے میں ہندوانتہا پسند تنظیم راشڑیہ سیوک سنگھ اور اسکی اتحادی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جموں کو کشمیر کی وادی سے الگ کرنے کیلئے حکومتی سطح پر باضابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔
بزرگ رہنماء نے کہا کہ جموں ڈویژن میں فرقہ وارانہ قوتوں کی سرگرمیوں سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔