صدر نے قوم پرزور دیا کہ وہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کومسترد کر دے۔

اقتصادی راہداری سے خطہ اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگا:صدر ممنون
13 مئی 2015 (20:31)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطہ اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

وہ بدھ کے روزکراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ پر کوئی مسئلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ماہرین نے چار آپشنز کی تجویز دی ہے اور ان پر کام کیا جارہا ہے انہوں نے قوم پرزور دیا کہ وہ اس منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کومسترد کر دے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ راہداری کی تعمیر سے خطے میں تجارت کے نئے رجحانات متعارف ہوں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجلی کی اضافی پیداوار سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملک خصوصاً کراچی کی سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے متحدہو جائیں۔