پاکستان پیپلز پارٹی اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت کرتی ہے:زرداری
13 مئی 2015 (17:58)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قیادت ملکی مفاد میں منصوبے کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ قومی منصوبہ ہے اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے اس اہم منصوبے پر حکومت کی جانب سے کی گئی پیشرفت کو سراہا۔


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ آج کی تفصیلی بریفنگ سے اقتصادی رہداری سے متعلق تمام شکوک دورہوگئے ہیں۔