ملک میں توانائی کی موجودہ صورتحال اور بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کااجلاس
13 مئی 2015 (13:31)
0

 وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں ملک میں توانائی کی موجودہ صورتحال اور بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار،خواجہ محمد آصف ،خواجہ سعدرفیق،شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے شرکت کی