نواز شریف کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر مرزوق الغانم سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہو رہے ہیں:وزیراعظم
13 مئی 2015 (15:19)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہو رہے ہیں اور حکومت تمام فریقوں کی مشاورت سے اہم فیصلے کر رہی ہے۔

وہ کویت کی قومی اسمبلی کے سپیکر مرزوق الغانم سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کویتی سپیکر کو پاکستان میں پارلیمانی جمہوری نظام اور ہر سطح پر انتخابی نظام کے حوالے سے بتایا۔