پانی اوربجلی کےوزیرنےایک انٹرویومیں کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبرپختونخواہ کے مخصوص علاقوں کانہیں بلکہ پورے ملک کامسئلہ ہے۔

خیبرپختونخواحکومت بجلی چوروں کےخلا ف سخت کارروائی کرے:خواجہ آصف
13 مئی 2015 (10:50)
0

پانی اور بجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نےخیبرپختونخواکی حکومت پرزوردیاہےکہ وہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کےخلا ف سخت کارروائی کرے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبرپختونخواہ کے مخصوص علاقوں کا نہیں بلکہ پورے ملک کامسئلہ ہے۔انہوں نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں استعمال ہونے والی بجلی کے بل ادا کریں۔
ایک سوال پر وزیر نے کہا کہ چین کی مدد سے توانائی سمیت مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا ملک کے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔