زائرین امام موسیٰ الکاظم کی برسی کے سلسلے میں بغداد میں جمع ہوئے تھے۔

عراق:زائرین پر حملوں میں19 افراد ہلاک
13 مئی 2015 (16:52)
0

عراق کے دارالحکومت بغداد میں زائرین پر حملوں میں کم سے کم انیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔

زائرین امام موسیٰ الکاظم کی برسی کے سلسلے میں بغداد میں جمع ہوئے تھے۔
حملوں کا سب سے بڑا واقعہ وسطی بغدادمیں پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے مزار سے واپس آنے والے زائرین پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ کھانے پینے کی اشیاء خرید رہے تھے۔
حکام نے کہا کہ اس حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔


مشرقی بغداد کی شاہراہ فلسطین پر بم دھماکے میں دو زائرین ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ باب الشام میں چار زائرین کو ہلاک اور بارہ کو زخمی کر دیا گیا۔ کسی گروپ یا تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔