وزیراعظم،آرمی چیف نے براق ڈرون اوربرق لیزر گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔

 ملک میں تیارکئےجانیوالے مسلح ڈرون کا کامیاب تجربہ
13 مارچ 2015 (19:08)
0

پاکستان نے جمعہ کے روز ملک میں تیارکئے جانے والے مسلح ڈرون براق اور برق لیزر گائیڈڈ میزائلوں کا تجربہ کیا۔
فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے ساکن اور متحرک اہداف پر کیے جانے والے ٹیسٹ فائر کا مشاہدہ کیا\' یہ ڈرون اپنے ہدف پر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر موسم میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارآمد ہے۔
فوج کے سربراہ نے اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول میں سائنس دانوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اسے عظیم قومی کامیابی اور یادگار موقع قرار دیا\' انہوں نے کہاکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔
جنرل راحیل نے اپنے وسائل سے ڈرون تیار کرنے پر قوم \' سائنس دانوں اور اس کی تیاری میں شامل تکنیکی افراد کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کواس میدان میں اور آگے لے جانے کیلئے متحد ہو جائیں۔
وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈرون کی صلاحیت حاصل ہونے کے بعد دفاع پاکستان کو ایک نئی جہت ملی ہے۔
یہ بات انہوں نے مسلح ڈرون براق اور لیزر گائیڈڈ میزائل برق کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایک پیغام میں پاکستان کی مسلح افواج \' سائنس دانوں اور ان انجینئرز کی تعریف کی جنہوں نے جدید ترین ڈرون اور میزائل کی تیاری میں حصہ لیا۔