ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ ڈرون سے ہمارے ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دہشت گرد ی کے خطرات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

دفاعی تجزیہ کاروں،دانشوروں نے مسلح ڈرون تجربہ کو قابل قدر کامیابی قرار دیدیا
13 مارچ 2015 (22:46)
0

دفاعی تجزیہ کاروں اور دانشوروں نے ملک میں تیار کئے گئے مسلح ڈرون کے تجربہ کو ملکی تاریخ میں ایک قابل قدر کامیابی قرار دیا ہے۔
آج رات خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ ڈرون سے ہمارے ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دہشت گرد ی کے خطرات سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔
دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل طلعت مسعود نے کہا کہ ڈرون سے پاکستان کی ٹیکنالوجی کی ترقی ظاہر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا جا سکے گا۔
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ ڈرون تجربہ پاکستان کی دفاع کی موجودہ صلاحیت میں اضافے کا ایک حصہ ہے۔