میرواعظ کا غیر قانونی نظر بند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
13 مارچ 2015 (19:00)
0

مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے غیر قانونی نظربند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعہ کے روزسرینگر کی جامع مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور ذرائع ابلاغ جموں و کشمیر کے بارے میں بھی منفی پراپیگنڈہ کرکے اپنے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بھار ت میں شاخ نے نئی دہلی میں ایک بیان میں بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کشمیریوں کے مقدمات کی منصفانہ سماعت کو یقینی بنائے۔
کشمیر میڈیا سروس کو ایک انٹرویو کے دوران حریت رہنمامسرت عالم بٹ نے سید علی گیلانی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
جنیوا میں ایک سیمینار کے مقررین نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد اور مقبوضہ کشمیر میں نافذ تمام کالے قوانین کی منسوخی پر زور دیا۔