مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں:نیشنل کانفرنس
13 مارچ 2015 (15:35)
0

مقبوضہ کشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔سرینگر میں ایک بیان میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ بعض جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


انہوں نےکہا کہ کشمیری عوام کو اس سازش سے باخبر رہنا چاہئے۔